17 فروری 2015 - 05:09
موصل کو جلد آزاد کروا لیں گے

عراقی وزیراعظم نے نے کہا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں موصل کو آزاد کروا لیا جائے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزيراعظم حیدرالعبادی نے پیر کو ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس کی مدد سے آئندہ چند مہینوں میں کم سے کم جانی نقصان کے ساتھ موصل کو داعش کے ہاتھوں سے آزاد کرا لےگی- عراقی وزيراعظم نے کہا کہ موصل کو آزاد کرانے کا ہمارا پروگرام، شہر کےحالات، وسائل اور بین الاقوامی حمایتوں پر مبنی ہ- حیدرالعبادی نے اس سے پہلے ڈیوس اجلاس کے موقع پر امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ شہر موصول کو آزاد کرانے کی منصوبہ بندی بخوبی آگے بڑھ رہی ہے- عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موصل کی آزادی کے لئے ایک بٹالین تشکیل دی گئی ہے اور ضروری وسائل بھی مختص کئے گئے ہیں- انہوں نے اس سلسلے میں مقامی رضاکار فورس کی بھرتی کی طرف بھی اشارہ کیا اور صوبہ الانبارکی صورت حال کے بارے میں کہا کہ عراق کی مسلح افواج بھی اس وقت سکون محسوس کررہی ہیں جو ایک سال پہلے تک ممکن نہيں تھا اور اس وقت صوبہ الانبار کے بہت سے قبائلی جوان فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے ہيں-

.......

/169